راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے، دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات میں گزشتہ روز دی گئی ہدایات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپیکر کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔