موجودہ حکومت کے ہوتے دشمن کی ضرورت نہیں: فیصل چودھری

Published On 19 March,2025 09:18 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ طالبان کوآباد کرنےکی بات جنرل باجوہ نے کی تھی، پہلےطالبان جہادی اوراب فسادی ہوگئے، جوبات محمود اچکزئی، ڈاکٹرعبدالمالک،اخترمینگل نے کہی وہی بانی کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےجومعاشی حالات ہے جنگ نہیں چھیڑنی چاہیے، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں، اگر یہ اتنےسنجیدہ ہے تو بانی کو انگیج کیوں نہیں کرتے، قومی سلامتی کمیٹی میں نوازشریف، وزیر داخلہ کدھرتھے؟

وکیل تحریک انصاف کا ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ ایمل ولی اتنا اہم آدمی نہیں کہ اس کی بات کا جواب دیا جائے، اگربانی کی کابینہ نے طالبان کو بسایا تو (ن) لیگ کی حکومت فیصلے کو ریورس کرلیتی؟ کتنےطالبان کوبسایا گیا موجودہ حکومت لسٹ سامنے لے آئے۔