کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے، دہشت گردی کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، پاکستان مشکل مراحل سے گزر رہا ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں پاکستان کو بچائیں گی، متحد ہوکرملک کی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔