لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق نوجوان کی میتیں پاکستان لانے کے انتظامات مکمل

Published On 27 February,2025 01:03 am

پشاور: (دنیا نیوز) لیبیا کشتی کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں آج اسلام آباد پہنچائی جائیں گی، میتیوں کو ایمبولینس کے ذریعے پشاور اور پھر ہیلی کے ذریعے پاراچنار منتقل کیا جائے گا، میتیں آج سات بجکر 25 منٹ پر قطر ایئر ویز کی فلائیٹ کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی جائیں گی۔

پاراچنار کے مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، مصائب حسین، اورکزئی سے محمد علی شاہ کی میتیں شامل ہیں، فلائٹ میں پاراچنار کے حیدر ثقلین، آصف علی، اشفاق حسین اور نصرت حسین کی میتیں بھی لائی جائیں گی، باجوڑ کے سراج الدین، پشاور کے انیس خان کی میت بھی آج لائی جائے گی۔

واضح رہے 5 فروری کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جانے والے کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی10 تاحال لاپتہ ہیں۔