پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب واقعے کا مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں، مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ملک امان ناہید، مقصود، امداد اور رازم خان شامل ہیں۔