راولپنڈی: (دنیا نیوز) سانحہ9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کی، تمام مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے۔
کیس کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت 27 فروری کو عمران خان سمیت تمام ملزمان میں نقول تقسیم کرے گی۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔