ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Published On 20 February,2025 09:00 am

ظاہر پیر: (دنیا نیوز) ظاہر پیر کے قریب بس کی رکشہ کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بلدیہ مواچھ گوٹھ پل کے قریب بس اور ڈمپر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔