کراچی میں ڈمپر چلتی پھرتی موت بن گئے، ٹریفک حادثات میں مزید 2 افراد جاں بحق

Published On 20 February,2025 03:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈمپرچلتی پھرتی موت بن گئے، شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں مزید دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

شارع فیصل کارساز کے قریب حادثے میں زخمی19سالہ شاکر علی دوران علاج دم توڑ گیا، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، حادثہ موٹرسائیکل کے ڈمپرسے ٹکرانے کے باعث پیش آیا تھا۔

ملیر مرغی خانہ کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سپتال منتقل کر دیا گیا، متوفی عامر پیدائشی گونگا بہرا تھا، کچھ ماہ قبل پسند کی شادی ہوئی تھی۔

ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے لیا۔