وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکٹرک بس میں سفر، مسافر خواتین سے گفتگو بھی کی

Published On 20 February,2025 02:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس میں سفر کیا، بس میں سوار خواتین سے گفتگو بھی کی۔

مریم نواز نے کہا ان بسوں کی 24 گھنٹے کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ بس میں خواتین کیساتھ ہونے والے ہراسانی کے واقعات کو ختم کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بس میں وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔