لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سٹیج اداکار لکی ڈیئر کو 25لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کردیا گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری نے لکی ڈیئر سے ملاقات کی اور ان کو چیک پیش کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سٹیج اداکار لکی ڈئیر کافی عرصہ سے بیمار تھے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ فنکاروں اور کلچر کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔