گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا

Published On 13 February,2025 09:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں غیر قانونی سروس سٹیشنز بھی فوری بند کرانے کا حکم دیا گیا ہے، پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر کام کرنے والے سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس سٹیشنوں کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ تعمیراتی مقام پر زمینی پانی کے استعمال اور کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیا تھا۔