اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نےحکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے اور مسائل کے مستقل حل کی ضمانت ہیں۔
قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ایک خوش آئند اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ امید ہے بات چیت کا یہ عمل آگے بڑھے گا اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔