پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے عوام نے فوجی عدالتوں سے 25 مجرمان کی سزاؤں کا خیر مقدم کیا۔
شہریوں نے کہا کہ 9 مئی کے اصل ماسٹر مائنڈز اور ذمہ داروں کو سزا دینے تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے، بہت اچھا فیصلہ ہے، پوری قوم اس کی تائید کرتی ہے، منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے اور مثالی سزائیں دینی چاہئیں۔
شہریوں نے ردعمل میں مزید کہا کہ یہ 25 لوگ صرف ایک ادارے نہیں پوری قوم کے دشمن ہیں، والدین کو بھی چاہئے اپنے بچوں کو شرپسند تحریکوں سے بچائیں۔