پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں خرگوش کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ وائلڈ لائف نے پابندی بارے اعلامیہ جاری کر دیا، خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق صوبے کے کسی بھی علاقے میں خرگوش کے شکار کی اجازت نہیں، فیصلہ خرگوش کی کم تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔