مردان میں گاڑیوں کا تصادم ، پروفیسر ڈاکٹر اہلیہ سمیت جاں بحق

Published On 20 December,2024 11:53 pm

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں گاڑیوں کے تصادم میں سینئر ڈاکٹر اہلیہ سمیت جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ ڈبل پھاٹک رسالپور کے مقام پر پیش آیا ، جہاں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نوشہرہ میڈیکل کالج کے سینئرپروفیسر ڈاکٹرزاہد عرفان مروت کی گاڑی سے جا ٹکرائی جس سے وہ اور ان کی اہلیہ لیڈی ڈاکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں ڈاکٹر کی پانچ سالہ بیٹی مہوش مروت اور سات سالہ بھتیجا شدید زخمی ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے اور زخمیوں کو  قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔

دوسری جانب تھانہ رسالپور نے گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔