وادی کیلاش میں چاوموس کا تہوار، سیاحوں کی بڑی تعداد شریک

Published On 16 December,2024 10:19 pm

چترال:(دنیا نیوز) چاوموس کا تہوار کیلاش کی وادیوں میں جاری ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

چاوموس تہوار 7 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہتا ہے، تہوار کی خاص تقریبات 21 اور 22 دسمبر کو ہوتی ہیں جبکہ وادی کیلاش میں جشن کا سماں ہے اور مقامی قبیلے کے افراد روایتی رسومات میں مصروف ہیں۔

تہوار سے لطف اندوز ہونے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی اور ملکی سیاح کیلاش قبیلے کا رخ کرتے ہیں، کیلاش فیسٹول چاوموس کی تیاری مہینوں پہلے شروع ہوتی ہے، خصوصاً خواتین تہوار کیلئے کپڑوں کی خریداری اور تیاری میں طویل وقت صرف کرتی ہیں۔

اسی طرح مقامی خواتین ملبوسات کو مختلف رنگین دھاگوں سے کشیدہ کاری کر کے انہیں نہایت ہی دیدہ زیب بناتے ہیں، قبیلے کا منفرد چاوموس تہوار 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔