اسحاق ڈار ڈی ایٹ کے وزرائے خارجہ کی 21 ویں کونسل میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے

Published On 17 December,2024 04:37 pm

قاہرہ: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ڈی ایٹ کے وزرائے خارجہ کی 21ویں کونسل میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار غزہ اور لبنان پر ڈی ایٹ کے خصوصی اجلاس میں بھی شامل ہوں گے۔