نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت فراہم کررہے ہیں: عطا تارڑ

Published On 13 December,2024 05:37 pm

استبول :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت فراہم کررہے ہیں۔

ترکیہ کے دارالحکومت استبول میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا سٹارٹ کام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان محنتی اور باصلاحیت ہیں ، پاکستان کی آبادی میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مصنوعی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، مصنوعی ذہانت کو مثبت طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جارہا ہے، ہم سوشل میڈیا پر کشمیری نوجوان برہان وانی کا نام نہیں لکھ سکتے۔

عطا تارڑ کا کہنا  تھا کہ غزہ میں جاری قتل عام کے حوالے سے بات چیت کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے، پاکستان میں 111ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

وزیر اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ سٹارٹ کام سمٹ میں شرکت میرے لیےباعث اعزازہے، سوشل میڈیا کے لیے ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہے، ایسا ضابطہ اخلاق نافذ کرنا ہوگا جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔