پرانا طریقہ کار ترک کریں، ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، نہیں چاہتے فساد ہو: سینیٹر عرفان صدیقی

Published On 12 December,2024 06:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں، نہیں چاہتے فساد ہو، پرانے طریقہ کار کو ترک کریں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم نے کبھی دروازے بند نہیں کئے، بات چیت ہو کھلے دل سے ہو، ہمارے سروں پر تلوار مت لٹکائیں، کل دونوں طرف سے تحمل سے بات سنی گئی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری تاریخ میں بہت نشیب و فراز آئے، دنیا کا کوئی ملک دکھا دیں کہ وہاں حق اظہار رائے یا اجتماع غیر مشروط ہو، کیا کوئی پُرامن احتجاج ایسا ہوتا ہے کہ وہاں پانی پت کی مثالیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لئے کوئی درخواست نہیں دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز کی کیا کیفیت ہوئی سب کو معلوم ہے۔