سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 10 December,2024 01:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو درخواست پر سماعت کرینگے، ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی۔

2 مئی اور 11 جون کو ایکس کی بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی، 22 نومبر کو کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔