ہماری ایسے نظام کے ساتھ ٹکر ہے جو فسطائیت پر مبنی ہے: شیخ وقاص اکرم

Published On 09 December,2024 11:19 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری ایسے نظام کے ساتھ ٹکر ہے جو فسطائیت پر مبنی ہے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک کےاندرمختلف قسم کی کمپین ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایسےنظام کے لوگوں کے ساتھ ٹکرہےجوفسطایت پریقین رکھتےہیں، سول نافرمانی کا پہلا فیزاوورسیز پاکستانیوں سےمتعلق ہے، عوام سرکار سے بیزاری کا اعلان کریں گے، فیزٹومیں بل جمع نہیں کرائیں گے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان مخالف نہیں نہ ملک چھوڑکرجاتےہیں، بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کا ایک راستہ کھول دیا ہے، سول نافرمانی کی کال پاکستان مخالف نہیں ہے، ہم پرامن احتجاج کرتےہیں ہمیں دہشت گرد کہا جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارا کہنا ہےاگرکسی نےمذاکرات کرنے ہیں تووہ رابطہ کرلے، ہم نےابھی تک کسی سےرابطہ نہیں کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی کا بشریٰ بی بی سےاحترام کا رشتہ ہیں،عمران خان کی اہلیہ نے بانی سےکوئی شکایات نہیں کی۔