اسلام آباد :(دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے ترکیہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں کمانڈر سمیت 6فوجیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹرحادثہ میں آرمی ایوی ایشن سکول کے کمانڈر سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی جانوں کا ضیاع افسوسناک واقعہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری دلی ہمدردی شہداء کے اہل خانہ اور ترک عوام کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستان غم کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔