ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک

Published On 05 December,2024 03:59 am

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

زہریلی شراب پینے سے 22 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس بھی حرکت میں آگئی انہوں نے زہریلی شراب فروخت کرنے کے الزام میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی۔