پارا چنارسے بذریعہ ہیلی کاپٹر 3 مریض پشاور منتقل

Published On 08 December,2024 04:56 pm

پشاور:(دنیا نیوز) پارا چنار میں صحت کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کے ذریعے 3 مریض پشاور منتقل کر دیئے گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے اپر کرم میں ضروری ادویات کی ہنگامی بنیادوں پر ترسیل کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کیا تھا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں آج صبح دوسری کھیپ روانہ کی گئی۔