جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی

Published On 28 November,2024 08:01 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر راج کی بازگشت، جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کر دی۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبد الواسع نے میڈیا سے گفتگو کر ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خلاف آئین اقدام ہوگا۔

عبدالواسع نے کہا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی ہے، جماعت اسلامی گورنر راج کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر نے کہا کہ امیر مقام کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے، منتخب حکومت اور اسمبلی کی موجودگی میں گورنر راج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔