ہمارا یقین ہے ہم فلسطین کیلئے سب کچھ کر سکتے ہیں، سراج الحق

Published On 19 November,2024 11:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا یقین ہے ہم فلسطین کے لیے سب کچھ کرسکتے ہیں۔

پشاور میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سپر پاور کو بھگا دیا گیا، میراث میں ہمیں قرآن و سنت ملا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کو فلسطین کی عوام کا پیغام دینا ہے، ہمارا یقین ہے ہم فلسطین کے لیے سب کچھ کرسکتے ہیں،علماء اکرام لیڈر ہیں جو منبر و محراب سے قوم کو پیغام دیتے ہیں۔

دوسری جانب سراج الحق بلور ہاؤس بھی گئے جہاں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام احمد بلور سے ان کے بھائی سینیٹر الیاس بلور کی وفات پر تعزیت کی۔

سابق امیر جماعت اسلامی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ الیاس بلور سیاسی و سماجی شخصیت تھے ان کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔