راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے پارٹی رہنماؤں کو مایوس لوٹنا پڑ گیا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، زرتاج گل، قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، جمال احسن خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور عامر ڈوگر عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے۔
گھنٹوں انتظار کے باوجود پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی اور تمام رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے مایوس لوٹنا پڑا۔