خیبر پختونخوا اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

Published On 28 October,2024 01:55 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

وزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ 35 سال سے حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں ایک لاکھ کشمیری مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔