اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی فعال ہونے سے قبل ہی غیر فعال کر دی گئی۔
وزارت داخلہ نے اتھارٹی کے قوانین منسوخ کر دیئے، قوانین منسوخ ہونے سے سائبر کرائم ونگ دوبارہ فعال ہوگیا، وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے رولز کی منسوخی کی سفارش کی تھی۔
نئی اتھارٹی کے رولز مارچ 2024 میں بنائے گئے تھے، سفارشات کی منظوری کے بعد رولز کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔