شکار پور: (دنیا نیوز) سندھ کے علاقے شکار پور میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو فروخت کرنے والے دو ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے۔
پولیس کے مطابق کچے کے داخلی راستوں سے اغوا کی اطلاع ملنے پر پولیس نے سنیپ چیکنگ کا عمل شروع کیا، اس دوران کار میں سوار دو لڑکوں اور ایک لڑکی کو ڈرائیور سمیت روکا گیا جن کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے ہے۔
حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا رحیم یار خان کے دو نوجوان لڑکی کو شادی کا لالچ دے کر فروخت کرنے جارہے تھے،دو نوجوانوں اور ٹیکسی ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔