اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست افرا سیاب خٹک نے دائر کی، آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے۔