آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں کا الزام، 2 پی ٹی آئی سینیٹرز کو شوکاز جاری

Published On 24 October,2024 11:49 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں سے الزام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے 2 سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر زرقا تیمور کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے زرقا تیمور کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ واضح اور ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر آپ ووٹ کرتیں۔

پی ٹی آئی نے دونوں سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور سے 7 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔