کوئٹہ (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل برشور توبہ میں لیویز فورس کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 2دہشتگرد ہلاک جبکہ1 گرفتار کرلیا گیا۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان کےمطابق مقامی چرواہے نے دہشتگردوں کو اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے روکا جس پر مقامی لوگوں اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ شہریوں کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں۔