اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہونے پر پولیو کیسز کی کل تعداد 37 ہوگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان سے 3 اور خیبرپختونخوا سے ایک پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔
نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی، سندھ میں 10، خیبرپختونخوا میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں ایک ایک کیس رپورٹ ہے۔