عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Published On 02 October,2024 02:54 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 10 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں نیب پراسیکیوٹر امجد پرویز کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت  نے نیب کی سماعت ملتوی کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

ہائیکورٹ کے فاضل ججز نے چیمبر سے عملے کے ذریعے فریقین کے وکلاء کو آگاہ کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ سُنانے سے روکنے کے حکم میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ۔