عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا

Published On 26 September,2024 05:22 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا۔

عمران خان نے پارٹی قیادت کو جلسے کی اجازت کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کردی جبکہ راولپنڈی میں ہفتے کے روز بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے اڈیالہ میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے یہ جلسے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر اجازت ملی بھی تو شہر سے کہیں دور ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کریں گے، ہمارے وکلاء سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کریں گے، ہم جلسے کی اجازت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔