راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد چیف جسٹس پاکستان کی پاور کو ختم کرنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہے، الیکشن فراڈ کو بچانے کیلئے حکومت کو اپنی مرضی کے جج چاہئیں، تحریک انصاف کے ڈر سے سپریم کورٹ اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی جلسہ بھی نہیں کرنے دیا جا رہا، راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے۔