اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اچھی بات ہے آئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں تھی۔
اسد عمر نے دنیا نیوز کے پرورگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بغیر آگے نہیں چل سکتے تھے، آج سے ایک سال پہلے کی نسبت معاشی حالات بہتر ہیں، بہت سارے اچھے اشاریے نظر آ رہے ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ امید ہے گروتھ کے حوالے سے بھی اگلے تین سے چار ماہ میں بہتری آئے گی، سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، وزیراعظم کے کڑے فیصلے عوام کیلئے تھے، کڑے فیصلوں کا بوجھ غریب آدمی نے برداشت کیا۔