لاہور: (ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیرا کے کیس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکلاء کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں ہوں، سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔