بھیرہ: (دنیا نیوز) ایم 2 موٹروے پر گاڑی میں 3 عورتوں اور ایک بچے کی ہلاکتوں کے معاملہ پر ڈرائیور کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔
ڈرائیور کے بیان کے مطابق تمام فیملی نے جوس پیا تھا، ذرائع کے مطابق پولیس کو گاڑی سے جوس کے ایکسپائر ڈبے ملے ہیں، ڈرائیور عمر قاسم کو طبی امداد دے کر سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھیرہ: موٹروے ایم 2 پر کار سے 3 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کار سے 3 خواتین سمیت 4 افراد لاشیں ملیں، کار لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 60 سالہ رومیلا ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی۔