لاہور:(دنیا نیوز) کچے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے معاملہ پر 3 پولیس افسران کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔
سی پی او ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رحیم یارخان عمران احمد ملک، ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان جاوید اختر جتوئی اور ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم رحیم یار خان کلیم احمد کو بھی او ایس ڈی کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر بڑا حملہ کیا تھا ،اس حملے میں 12 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے۔