اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 12 سے 16 اگست تک صرف 2 ججز دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 2 سنگل اور ایک ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق سمیت دیگر ججز تعطیلات پر ہوں گے، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہو گا۔
چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا جبکہ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔