راولپنڈی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کے لئے آواز اٹھائیں۔
لیاقت بلوچ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی عوام کا یہی مطالبہ ہے، اسماعیل ہانیہ کی بیٹی نے نیتن یاہو کو پیغام دیا کہ میرے والد کے خون سے سکون نہیں ملے گا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ اسماعیل ہانیہ کا پاکیزہ وجود آرام کرے، انہوں نے اسماعیل ہانیہ کی بیٹی کا پیغام پڑھ کر سنایا کہ میرے والد کا خون قیامت تک ان کے گلے کا طوق بنا رہے گا، قبلہ اول آزاد ہوگا۔