اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ آپ حق اور سچ کی آواز کے لیے نکلے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین، عامر مغل اور شہریار ریاض کے ہمراہ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے جہاں پر قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا دھرنے میں استقبال کیا۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آگئی ہے، یہ گندم سکینڈل میں 400 ارب کھا گئے ہیں، یہ عوام کے پیسے پرمزے لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 18سیٹوں والوں کو وزیر اعظم بنا کرمسلط کردیاگیا،فارم 47 کی حکومت ناکام ہوچکی ہے،شعیب شاہین اس وقت غریب عوام کو اس کو حقوق نہیں مل رہے، ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ دھرنے سے رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کے خطاب کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس کے باعث شعیب شاہین اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔