لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی افسروں اور عملہ بارے تاریخی فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم جاری کیا ہے کہ کوئی عدالتی افسر یا ملازم فارغ نہیں بیٹھے گا، سالہا سال سے فارغ عدالتی افسران کو لاہور ہائیکورٹ کی مختلف عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا۔
ججز کے ریٹائرڈ اور سپریم کورٹ میں تقرری ہونے کے بعد متعلقہ عدالتی عملہ 5، 5 سال سے فارغ تھا جس کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی عدالتی افسر یا ملازم فارغ نہیں بیٹھے گا، عدالتی افسران ہائیکورٹ میں محض حاضری لگایا کرتے تھے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 51 عدالتی افسران کو مختلف عدالتوں میں تعینات کر دیا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔