لاہور: (دنیا نیوز) 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد 5 سیشن ججزکے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن صادق صابر کو سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن ساجد محمود کو سیشن کورٹ ملتان میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن عبدالستار بوسل کو او ایس ڈی سول کورٹ لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سپیشل کورٹ ملتان وسیم الرحمان خان سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ تعینات ہو گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیشن کورٹ لاہور نوید انجم کو نارکوٹکس کنٹرول کورٹ میں تعینات کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ، اسلام اباد ہائی کورٹ سمیت دیگر کو ارسال کر دی گئی۔