لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کے معاملہ پر کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی کی اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواستوں پر سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری وکلا کو درخواستوں پر حتمی دلائل کے لیے آئندہ پیشی پر طلب کر لیا۔
عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان میں 9 مئی کے مقدمات درج ہیں۔