اسلام آباد: (دنیا نیوز) مخصوص نشستوں کی تحریک انصاف کو الاٹمنٹ کے معاملہ پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی نظرثانی درخواست کو CRP312 نمبر الاٹ کیا گیا، سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف تاحال مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی فریق نے نظرثانی دائر نہیں کی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دیا تھا۔