اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ ایڈہاک ججز کا تقرر آئینی و قانونی نہیں ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس(ر) مقبول نےایڈہاک جج بننے سے انکار کر دیا ہے، باقی جج صاحبان بھی انکارکر دیں، ایڈہاک ججزغیر آئینی اقدام ہے، سترہ ججز اس وقت کام کر رہے ہیں، حالیہ فیصلے میں شوشا چھوڑا جارہا ہے کہ فیصلے پرعملدرآمد نہیں ہوگا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہ کرنا کیا توہین عدالت نہیں ہے؟ کوئی ایمرجنسی کی باتیں کر رہا ہے، کیا ملک میں جنگل کا قانون ہے، کٹھ پتلی حکومت سے ملک نہیں چل رہا، سب سے بڑی پارٹی پر پابندی لگانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے تین ماہ باقی رہ گئے ہیں، ریٹائرڈ ججز لگا کر بری روایات قائم کرنا چاہتے ہیں، نئے چیف جسٹس کو حلف لینے دیں وہ ججز کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، فارم45 کی پٹیشن چھ ماہ سے پنڈنگ ہے اسے نہیں سنا جارہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نومئی جوڈیشل کمیشن بنانے کی پٹیشن کو بھی نہیں سنا جا رہا۔