اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 4 جولائی کو ملاقات نہ کرانے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے تحریک استحقاق جمع کرا دی۔
عمرایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس تحریک استحقاق جمع کرائی، تحریک استحقاق ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس جیل خانہ جات، آئی جی پولیس پنجاب، اسلام آباد کے خلاف جمع کرائی گئی۔
تحریک استحقاق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت متعلقہ حکام کے خلاف جمع کرائی گئی ہے، عمران ایوب نے کہا کہ شبلی فراز، شاندانہ گلزار، شہریار آفریدی، جنید اکبر فردوس شمیم نقوی کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے، شیڈول ہونے کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اڈیالہ چوکی کے باہر پولیس اہلکار کھڑا ہونے سے روکتے رہے، پولیس اہلکاروں نے مسجد میں نماز بھی ادا نہیں کرنے دی۔